ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین پروزیراعظم کی غلط بیانی جاری،راہل گاندھی کاپھرحملہ

چین پروزیراعظم کی غلط بیانی جاری،راہل گاندھی کاپھرحملہ

Sun, 12 Jul 2020 10:38:20    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریسی لیڈرراہل گاندھی نے آج چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پرحکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کو جھوٹ بول رہے ہیں اوردھوکہ دے رہے ہیں۔

کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرگاندھی نے کہاہے کہ ان کی پارٹی قومی سلامتی یا سرحدوں کو کمزور کرنے والی کسی بھی چیزکی حمایت نہیں کرے گی۔ کانگریس کے لیڈرنے کووڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کو نشانہ بنایا اورکہاہے کہ جب حکومت کومتعدی وائرس کے پھیلاؤپرقابو پانے کے لیے مددکی ضرورت تھی توحکومت نے منہ موڑلیا۔

راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیراعظم چین کے بارے میں جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔لیکن کانگریس ایسی پارٹی نہیں ہوسکتی جوہندوستان کوکمزور کردے، ہمیں اپنے موقف پرقائم رہناہے۔قومی سلامتی ہماری حیثیت کو یقینی بنا رہی ہے اورسرحدوں کو کمزور نہیں کیاجاسکتاہے۔


Share: